19 اگست 2013 - 19:30
پاکستان کے وزیر اعظم کا اپنے ملک کی قوم سے خطاب

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کل رات اپنے ملک کی قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کل رات اپنے ملک کی قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اپنے خطاب میں انھوں نے ہندوستان کے ساتھ تعلقاتاور اسی طرح بجلی بحران اور معیشت کو درپیش چیلنجز پر بھی اظہار خیال کیا۔

/169

14سال بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ انتہا پسندی کی راہ اپنانے والوں کو ڈائیلاگ کی پیش کش کرتے ہیں۔ 

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر، پاکستان کی شہ رگ ہے، پاکستان اور ہندوستان کے حکام کو چاہیئے کہ اپنے اپنے ملکوں کے عوام کو غربت سے نجات دلانے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس سلسلے میں بھرپور کوشش کریں۔